وہاڑی: سنگین وارداتوں کی روک تھام، پولیس کا اہم اجلاس
پولیس افسران اور پٹرولیم ڈیلرز و نمبرداران کے اجلاس میں چوری، ڈکیتی اور منشیات کے خلاف اقدامات سمیت زیر التوا مقدمات کی جلد تفتیش پر غور کیا گیا۔

وہاڑی:-ایس ڈی پی او صدر سرکل ملک عمران خورشید،سی سی ڈی کے ضلعی ہیڈ چودھری شاہد فاروق برولہ،ایس ایچ او تھانہ صدر مہتاب عالم کی سنگین وارداتوں کو ٹریس اور روک تھام یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات اور پینڈنگ مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کرنے کے حوالے سے میٹنگ اس موقع پر موجود نمبرداران و پٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کے ضلعی صدر چودھری احسان اللہ تارڑ نے بھی مثالی امن و امان،سیکورٹی گارڈز رکھنے،چوری و ڈکیتی بالخصوص مال مویشی کی چوری روکنے اور ناکہ بندی کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں ملک عمران خورشید نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ڈی پی او تصور اقبال کی ہدایات پر وارداتوں،منشیات فروشوں اور کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کے ویژن کے تحت پولیس انتہائی متحرک ہے کریمینلز کے خلاف دیرپا کامیابیوں کے لیے سول سوسائٹی کے تمام سٹیک ہولڈرز سے قریبی رابطہ رکھ کر ان کی خدمات حاصل کی جائیں سماج دشمن عناصر کی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تمام اشتہاریوں کی فوری گرفتاری یقینی بنا کر ریکارڈ یافتہ پر کڑی نظر رکھی جائے
Found this useful?
Send it to someone who should read it.


