وہاڑی: 12 کیسز ڈرگ کورٹ بھیجنے کا فیصلہ، 8 میں وارننگ
اجلاس میں میڈیکل سٹورز سے متعلق 22 کیسز کی سماعت ہوئی، 12 کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے جبکہ 8 میں وارننگ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وہاڑی:-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز غلام مرتضیٰ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں فرداً فرداً 22 کیسز کی سماعت کی اجلاس میں 12 کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے اور 8 کیسز میں وارننگ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 2 کیسز میں متعلقہ افراد کی عدم حاضری پر کارروائی مؤخر کر دی گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز غلام مرتضیٰ نے کہا کہ غیر قانونی کام میں ملوث میڈیکل سٹورز کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں۔ ممنوعہ، زائد المیعاد اور جعلی ادویات کی فروخت، ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر میڈیکل سٹورز کو سربمہر کیا جائے۔ میڈیکل سٹورز پر کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز چلانے والے مالکان کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جائےاجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ عمران رشید اور ڈرگ انسپکٹرز موجود تھے
Found this useful?
Send it to someone who should read it.


