وہاڑی: ریلوے کی دکانیں سیل، متاثرہ تاجروں میں تشویش
ریلوے کی زمین پر تعمیر نو دکانیں ضلعی انتظامیہ نے سیل کر دیں، متاثرہ تاجروں نے کاروبار کی بحالی اور دکانیں ڈی سیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

وہاڑی:-ریلوے کی حدود میں نو تعمیر شدہ کمرشل دکانوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیل کیے جانے پر متاثرہ تاجروں میں تشویش کی لہر تفصیلات کے مطابق خورشید انور اسٹیڈیم کے سامنے ریلوے کی زمین پر متعدد کمرشل دکانیں تعمیر کی گئی ہیں تاجروں نے ریلوے انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کر کے بھاری ایڈوانس رقم اور ماہانہ کرائے کی ادائیگی کی جبکہ اپنی جمع پونجی دکانوں کی تعمیر پر خرچ کر دی تعمیراتی کام کئی ماہ تک جاری رہا، تاہم اس دوران کسی قسم کی کارروائی سامنے نہ آئی دکانیں مکمل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے انہیں سیل کر دیا متاثرہ تاجروں کا کہنا ہے کہ دو سرکاری اداروں کے درمیان رابطے کے فقدان کا بوجھ عام تاجر اٹھا رہا ہے دکانیں بند ہونے سے ان کا کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے جبکہ ریلوے کو ایڈوانس رقم اور کرایہ بھی ادا کرنا پڑ رہا ہے تاجروں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور ریلوے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے دکانیں ڈی سیل کی جائیں اور دونوں اداروں کے مابین معاملہ طے کر کے تاجروں کو روزگار جاری رکھنے کا موقع دیا جائے
Found this useful?
Send it to someone who should read it.

