وہاڑی: آر پی او کی کھلی کچہری، کرائم میٹنگ میں اہم ہدایات
آر پی او ملتان عثمان اکرم گوندل نے تھانہ ٹھینگی میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو میرٹ پر کارروائی کی ہدایت کی۔

وہاڑی:-ریجنل پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے تھانہ ٹھینگی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں انہوں شہریوں کی طرف سے پیش کیے گئے مسائل،شکایات موقع پر ہی متعلقہ پولیس افسران کو میرٹ پر کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے آر پی او ملتان عثمان اکرم گوندل نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے، تاکہ پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنایا جا سکے کھلی کچہری کے اختتام پر تھانہ ٹھینگی کے دورہ میں ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک، حوالات، صفائی ستھرائی، سکیورٹی انتظامات اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا افسران کو ہدایت کی کہ تھانے آنے والے ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائےاس موقع پر ڈی پی او تصور اقبال، ایس ڈی پی او سرکل صدر ملک عمران خورشید اور ایس ایچ او اوز بھی موجود تھے دریں اثناء آر پی او کی زیر صدارت پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کرائم میٹنگ ہوئی جس میں ضلع بھر میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے کرائم صورتحال اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد عثمان، ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی انہوں نے دوران میٹنگ ہدایت کی کہ کرائم فائٹنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائےجرائم کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید تیز کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں کی سطح پر پینڈنگ کیسز کو فوری نمٹایا جائے اور کوئی مقدمہ بلاوجہ التوا کا شکار نہ ہو پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے ہر ایس ایچ او اپنے علاقے میں جرائم کی روک تھام کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اشتہاری ملزمان کے خلاف سرچ آپریشنز کو مزید تیز منشیات اور اسلحہ کے خلاف کارروائیوں کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کیا جائے عوامی تحفظ کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
Found this useful?
Send it to someone who should read it.


