Vehari
وہاڑی: سکول رکشہ ٹرالر حادثہ، دو بچے جاں بحق
اڈا ٹھینگی کے قریب خوفناک حادثے میں زخمی ہونے والے تین بچوں میں سے دو دم توڑ گئے۔ دونوں بچے آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے گئے ہیں۔

وہاڑی:-نواحی اڈا ٹھینگی کے نزدیک سکول رکشہ اور ٹرالر کے درمیان خوفناک حادثہ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے تین بچوں میں سے دو بچے جن کے نام عبداللہ ولد زنیر احمد عمر 12سال عنایہ وقاص دختر وقاص احمد عمر 10 سال سکنہ 74 ڈبلیو بی دم توڑ گئے ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں سر پر شدید چوٹیں آنے کے باعث شدید زخمی حالت میں ہسپتال شفٹ کیے جارہے تھے دونوں بچے آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے گئے ہیں واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی ہے
Found this useful?
Send it to someone who should read it.


