BBriefShell
How to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of PurchaseThe 15-Minute Bag Reset: A Simple Way to Stop Carrying Daily ClutterThe Two-Account Buffer: A Simple Way to Separate Bills From Everyday SpendingThe One-Page Home Manual: A Simple Household System for Details You Always ForgetHow to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of PurchaseThe 15-Minute Bag Reset: A Simple Way to Stop Carrying Daily ClutterThe Two-Account Buffer: A Simple Way to Separate Bills From Everyday SpendingThe One-Page Home Manual: A Simple Household System for Details You Always Forget
Vehari

وہاڑی: کھالے کی کھدائی سے راستے بند، اہل علاقہ کا احتجاج

وہاب چوک کے قریب کھالے کی کھدائی کے دوران راستے اور پانی کی نکاسی کے پائپ اکھاڑنے کا الزام، متاثرہ شہریوں نے راستے بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

وہاڑی:-دربار والی بستی وہاب چوک کے رہائشی فوجی محمد حسین نے محمد سلیم، ساجد آرائیں، عبدالغفار ٹھیکیدار، عابد حسین اور دیگر علاقہ مکینوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس لائن کے مالیوں نے کرین کے ذریعے کھالے کی کھدائی کے دوران بستی کے گھروں کو جانے والے راستے بند کردیئے ہیں۔فوجی محمد حسین کا کہنا تھا کہ کھالے کی کھدائی کے دوران گھروں کے سامنے آمدورفت اور پانی کی نکاسی کے لیے اہل علاقہ کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت ڈالے گئے بڑے پائپ بھی اکھاڑ دیئے گئے، حالانکہ ان پائپوں سے پانی کے بہاؤ میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔ راستے بند ہونے کے باعث بچوں کا اسکول جانا مشکل ہوگیا ہے جبکہ خواتین، بزرگوں اور دیگر اہل خانہ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ غریب شہریوں کے گھروں کے سامنے سے پائپ اکھاڑ دیئے گئے جبکہ بااثر افراد کے گھروں کے سامنے موجود راستے اور پائپ بدستور قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پکے کھالے اور بستیوں کے سامنے پلیاں بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، غریب لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بھی مشکلات حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان کے اقدامات بھی ختم کردیئے گئے۔اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور گھروں کو جانے والے راستے بحال کرائے جائیں تاکہ اہل علاقہ کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے

Found this useful?

Send it to someone who should read it.