نئے صوبوں کا قیام عوامی خواہش اور انتظامی ضرورت ہے: خالد محمود چوہان
سابق ایم پی اے چوہدری خالد محمود چوہان نے نئے صوبوں کے قیام کو بہتر حکمرانی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری قرار دیا۔
وہاڑی:-سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری خالد محمود چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبوں کا قیام اب محض ایک سیاسی بحث نہیں بلکہ عوام کی دیرینہ خواہش، انتظامی ضرورت اور بہتر حکمرانی کا ناگزیر تقاضا بن چکا ہے انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ اختیارات اور وسائل ان کے قریب ہوں، ریاستی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچیں اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے مساوی مواقع میسر آئیں۔ اس مقصد کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ایک اہم اور مؤثر قدم ثابت ہو سکتا ہے سابق ایم پی اے نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام کی آواز سنی جائے اور ان کی امنگوں کا احترام کرتے ہوئے نئے صوبوں کی تشکیل کے لیے سنجیدہ، آئینی اور عملی پیش رفت کی جائے تاکہ مؤثر اور عوام کے قریب تر حکمرانی کے نظام کو یقینی بنایا جا سکے
Found this useful?
Send it to someone who should read it.