وہاڑی: آن لائن گیم میں نقصان، پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر جاں بحق
پکھی موڑ چیک پوسٹ پر تعینات کانسٹیبل علی حسن نے مبینہ طور پر آن لائن گیم میں بھاری رقم ہارنے کے بعد انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
وہاڑی:-آن لائن گیم میں مالی نقصان پر پیٹرولنگ پولیس کانسٹیبل کی مبینہ خودکشی تفصیل کے مطابق کانسٹیبل پیٹرولنگ چیک پوسٹ پکھی موڑ پر بطور محرر تعینات علی حسن نے ان لائن گیم میں بھاری رقم ہارنے پر مبینہ طور پر ذہنی دباؤ کا شکار رہنے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر سرکاری اسلحہ سے گولی چلا کر خودکشی کر لی زرائع کے مطابق محرر ایک عرصہ سے Aviator آن لائن گیم کھیل رہا تھا گزشتہ روز تو اس نے تنخواہ سمیت عزیز و اقارب سے ادھار لی رقم بھی گیم میں ہار دی واضح رہے کی آن لائن جوئے کی مشہور Aviator گیم کی وجہ سے سینکڑوں افراد کے لاکھوں روپے ڈوبنے کی اطلاعات عام ہیں افسوس ناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں
Found this useful?
Send it to someone who should read it.