BBriefShell
How to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of PurchaseThe 15-Minute Bag Reset: A Simple Way to Stop Carrying Daily ClutterThe Two-Account Buffer: A Simple Way to Separate Bills From Everyday SpendingThe One-Page Home Manual: A Simple Household System for Details You Always ForgetHow to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of PurchaseThe 15-Minute Bag Reset: A Simple Way to Stop Carrying Daily ClutterThe Two-Account Buffer: A Simple Way to Separate Bills From Everyday SpendingThe One-Page Home Manual: A Simple Household System for Details You Always Forget
Vehari

وہاڑی: مفتی عبدالواحد قریشی کا عشقِ رسول ﷺ پر اہم بیان

مفتی عبدالواحد قریشی نے کہا کہ میلاد کے نام پر گلیاں بازار سجانے کے ساتھ اخلاق و کردار بھی سنوارنے چاہئیں۔ انہوں نے نماز اور تعلیماتِ نبوی ﷺ پر عمل کی اہمیت پر زور دیا۔

وہاڑی:- شہرت یافتہ عالم دین مناظر اسلام مفتی عبدالواحد قریشی نے کہا ہے کہ میلاد کے نام پر گلیاں بازار سجانے والے کاش اخلاق کردار بھی سجا لیتے تو انسانوں کے ایمان اعمال میں بدلاؤ نظر آتا جس پیغمبر سے محبت کے نام پر نس نس میں نبی نبی کے نعرے لگاتے ہیں اس کا پسندیدہ اور آنکھوں کی ٹھنڈک والا عمل نماز پڑھتے ہیں کبھی کبھی یہ کیسے عشقِ رسول کے دعوے ہیں ؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی وہاڑی میں صدر جامعہ ہذا مفتی عزیز الرحمان ظفر کی زیر صدارت بسلسلہ سیرت النبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقدہ اصلاحی مجلس کی آخری نشست میں کیا اس موقع پر نائب صدر جامعہ مولانا خلیل الرحمان ظفر، خطیبِ مسجد مولانا عبیدالرحمان ظفر، مولانا قاری حذیفہ خلیل،مولانا عبدالصمد صدیقی و دیگر موجود تھے مفتی عبدالواحد قریشی ڈیروی کا کہنا تھا کتاب وسنت کی تعلیمات مقاصد نبوت میں سے ہے اسکا حصول اسکی معاونت اس عمل سے محبت کے فضائل ہیں جبکہ علم اور علماء سے بغض پر وعید ہے دورانِ مجلس سلسلہ نقشبندیہ کے ممتاز روحانی پیشوا و نائب مہتمم مہد الفقیر جھنگ مولانا حافظ پیر سیف اللہ احمد نقشبندی نے کہا فسق و فجور اور خالق کائنات کی نافرمانی کی زندگی اختیار کرنے والوں سے سکون چھین لیا جاتا ہے کیونکہ یہ دولت کار کوٹھی بنگلوں اور دولت کے انباروں میں نہیں کامیابی اسمیں ہوتی تو فرعون ہامان شداد یوں رسوا نہ ہوتے انہوں نے کہا طلب دین میں لگنے کھپنے والوں کیلئے جنت کا راستہ آسان ہونے کی بشارت دی گئی ہے

Found this useful?

Send it to someone who should read it.