وہاڑی: ہیئر سیلون میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا
لڈن روڈ پر شارٹ سرکٹ سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے ملحقہ سموک شاپ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
وہاڑی:- گزشتہ شب لڈن روڈ پر واقع ایک ہیئر سیلون میں مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیاآگ ملحقہ سموک شاپ تک بھی جا پہنچی، جس کے نتیجے میں دونوں دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا آگ کے دوران دکان میں موجود گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں شیشے کے ذرات لگنے سے قریب کھڑا ایک شخص شدید زخمی ہوگیا واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، آگ سے دکانوں اور سامان کو بھاری مالی نقصان پہنچا
Found this useful?
Send it to someone who should read it.