Vehari
وہاڑی: ٹرالر کی بیل ریڑھی کو ٹکر، ایک جاں بحق
ملتان روڈ پر اڈا 86 کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ریڑھی بان جاں بحق، ایک شخص زخمی ہوگیا۔
وہاڑی تیز رفتار ٹرالر کی بیل ریڑھی کو ٹکر، ریڑھی بان جاں بحق، ایک شخص زخمی، ملتان روڈ پر اڈا 86 کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے بیل ریڑھی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ریڑھی بان محمد اشرف موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، حادثے میں بیل بھی ہلاک ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرکے فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے
Found this useful?
Send it to someone who should read it.