وہاڑی: مین ہولز پر گندگی کے ڈھیر، واٹر سپلائی تاحال معطل
چک نمبر 11 ڈبلیو بی میں سیوریج صفائی کے بعد مین ہولز کے باہر گندگی کے ڈھیر لگا دیے گئے، شہریوں نے واسا کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
وہاڑی:-واسا حکام کی ناقص کارکردگی مین ہولز پر گندگی کے ڈھیر موجود،سیوریج ملے پانی کی معطلی بحال نا کی جاسکی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز واسا عملہ نے چک نمبر 11 ڈبلیو بی میں کرسچیئن محلہ کے نزدیک سیوریج لائن کی صفائی کے دوران مین ہولز کے باہر گندگی کے کیچڑ کے ڈھیر لگا دیے جس سے گلیوں میں گندگی کے ساتھ ساتھ تعفن پھیلا گئی مکینوں کے مطابق مبینہ طور پر گٹرز کی صفائی کرنے والے عملہ کو فضلہ بھی ٹھکانے لگانے کا کہا گیا تو انہوں نے موقف اختیار کیا گیا کہ یہ ان کی ڈیوٹی نہیں اس کے لیے دوسرا عملہ آئے گا واسا سروسز کے صارفین محمد اسلم شہزاد، مختیار علی،میاں فضل الرحمن، علی بہادر،وقاص اسلم اور رانا ذوالفقار علی نے کہا کہ واسا افسران اور عملہ کی ناقص کارکردگی سے واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم میں بہتری نہیں آسکی عالم چوک سے جوگی محلہ تک واٹر سپلائی پائپ لائن گندگی مکس ہونے کی شکایات پر معطل کی جانے والی واٹر سپلائی کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال معطل ہے واسا حکام نے بھی سپلائی بحال کرنے کی کوئی نظر آنے والی کوشش نہیں کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،صوبائی وز یر بلدیات اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
Found this useful?
Send it to someone who should read it.


